کراچی (عکس آن لائن)پاکستانی اداکارہ سارہ خان نے بالی وڈ اسٹار سلمان خان کے ساتھ فلم کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
بھارتی میڈیا پر ویڈیو انٹرویو کے دوران میزبان نے سارہ خان سے سوال کیا کہ وہ کس بھارتی اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی اس پر سارہ خان نے سلمان خان کا نام لیا۔دوران انٹرویو میزبان نے سارہ خان سے سوال کیا کہ آپ جب انڈسٹری میں آئیں اس وقت کس اداکار یا اداکارہ کو آئیڈیلائز کیا تھا ؟سارہ خان نے کہا کہ ایسا نہیں تھا میں کسی کو آئیڈیلائز کرکے انڈسٹری میں نہیں آئی لیکن میں ایک چیز سوچ کر انڈسٹری میں آئی تھی کہ ایک مرتبہ سلمان خان کے ساتھ فلم ضرور کروں گی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ بھارت میں میرے کئی مداح ہیں، میں بھارت کے ڈرامے نہیں دیکھتی لیکن میرے شوہر فلک بھارت کے سارے شوز دیکھتے ہیں، وہ انڈین موویز اور ڈراموں کے بہت بڑے فینز ہیں۔سارہ خان نے مزید کہا کہ بھارتی فلموں کے فین تو سب ہی ہیں، ہم بچپن سے ہی شاہ رخ خان ، سلمان خان ، ریتھک روشن کی فلمیں دیکھتے آرہے ہیں۔