ممبئی(عکس آن لائن) بالی ووڈ کے میگا اسٹار سلمان خان کی سابق گرل فرینڈ سومی علی ایک پھر ان پر بے وفائی کا الزام عائد کردیا۔
سابق اداکارہ اور سماجی کارکن سومی علی نے ایک انٹرویو میں کہاکہ سلمان خان نے سنگیتا بجلانی کیساتھ تعلقات ہوتے ہوئے بھی مجھ سے دوستی کی اور انہیں دھوکہ دیا،سنگیتا بجلانی کی موجودگی میں سلمان خان کی زندگی میں دوسری عورت میں تھی۔اداکارہ نے کہاکہ سلمان خان اور سنگیتا بجلانی کی شادی کے کارڈز چھپ چکے تھے لیکن شادی سے چند ہفتے قبل سنگیتا بجلانی نے سلمان خان کو میرے اپارٹمنٹ میں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا،
جو کچھ سلمان خان نے سنگیتا بجلانی کیساتھ کیا وہی انہوں نے میرے ساتھ بھی کیا۔سومی علی نے کہا کہ اس سارے معاملے سے میں نے یہ سیکھا کہ آپ کسی کیساتھ کچھ غلط کرتے ہیں تو وہی آپ کیساتھ بھی ہوتا ہے۔ سومی علی ماضی میں بھی اداکار سلمان خان پر ذہنی اور جسمانی تشدد کے الزامات عائد کرچکی ہیں۔