ممبئی (عکس آن لائن)بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ 1990ئکے عشرے میں آنے والے اداکار خوش نصیب ہیں جو تین دہائیاں گزرنے کے باوجود اب بھی انڈسٹری میں موجود ہیں اور فلمیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سنی دیول اپنی کامیاب فلم غدر ٹو کے ساتھ واپس آئے ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں جب ان سے 30 سال گزارنے کے بعد بھی 90ئ کے عشرے کے اداکاروں کی انڈسٹری میں مسلسل موجودگی اور حیثیت برقرار رکھنے کے حوالے سے پوچھا گیا تو انکا کہنا تھا کہ اسکے لیے فلموں کا چناو? اور اس میں آپ کتنی دلچسپی لیتے ہیں یہ بھی اہم ہوتا ہے۔
58 سالہ سلمان نے کہا میں سمجھتا ہوں کہ بہت خوش قسمت ہوں کہ ایک طویل عرصے سے میں انڈسٹری میں موجود ہوں۔ سلمان خان نے کہا کہ انکے تمام ہم عصر بشمول شاہ رخ خان، اجے دیو گن، عامر خان اور اکشے کمار جو اس عہد میں آئے خوش نصیب ہیں کہ وہ اب بھی انڈسٹری میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسکی کوئی وجہ تو مجھے نہیں معلوم مگر ہم سب خوش نصیب ہیں۔یاد رہے کہ سلمان خان اپنی اس ماہ ریلیز ہونے والی فلم ٹائیگر تھری کی کامیابی سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ منیش شرما کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں سلمان کے ساتھ کترینہ کیف اور عمران ہاشمی لیڈ رول میں تھے۔