سومی علی

سلمان خان جنسی و جسمانی تشدد کرنے پر معافی مانگیں، سومی علی

کراچی (عکس آن لائن)ماضی کی مقبول پاکستانی نژاد امریکی و بھارتی اداکارہ سومی علی نے کہا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ بولی وڈ دبنگ ہیرو سلمان خان ان سے سر عام معافی مانگیں۔انہوں نے انسٹاگرام پر مختصر دورانیے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بعض لوگ انہیں طعنے دے رہے ہیں کہ انہوں نے شہرت اور توجہ حاصل کرنے کے لیے سلمان خان پر جنسی، جسمانی و ذہنی تشدد کے الزامات لگائے۔ان کا کہنا تھا کہ لوگوں نے انہیں یہ طعنے بھی دیے کہ وہ سلمان خان کے نامناسب رویے پر 20 سال تک کیوں خاموش رہیں؟پاکستانی نژاد امریکی سابق اداکارہ نے انگریزی میں جاری کردہ ویڈیو میں کہا کہ انہیں اپنے آبائی ملک پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں محض 14 برس کی عمر میں گھر کے باورچی نے ریپ کا نشانہ بنایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کیا انہوں نے ایک باورجی پر ریپ کی بات بھی شہرت اور توجہ حاصل کرنے کے لیے لگائی تھی؟ انہوں نے سوال کیا کہ باورچی کے پاس کیا شہرت تھی کہ انہوں نے ان کی بات کی؟سومی علی نے کہا کہ بعد ازاں انہیں 19 برس کی عمر ایک چوکیدار نے بھی ریپ کا نشانہ بنایا جب کہ امریکا میں ایک ہائی اسکول کے طالب علم نے بھی ان کا ریپ کیا اور انہوں نے ان واقعات پر بھی ماضی میں بات کی تھی۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا انہوں نے چوکیدار اور طالب علم پر بھی ریپ کی بات توجہ اور شہرت حاصل کرنے کے لیے کی تھی؟سومی علی نے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنے ساتھ ہونے والے مسائل پر بات کرتی آئی ہیں، البتہ انہیں سلمان خان کے خلاف بات کرنے میں 20 سال لگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں