سلمان خان

سلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم میں ایک سکھ پولیس والے کا کر دارادا کرتے دکھائی دینگے

ممبئی (عکس آن لائن) لیجنڈری اداکار سلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم میں ایک سکھ پولیس والے کا کر دارادا کرتے دکھائی دینگے ۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی نئی فلم کا نام ‘انتم، آخری سچ جاری’ ہوگا، جس میں وہ مبینہ طور پر ایک سکھ پولیس والے کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔ سلمان خان کے بہنوئی ایوش شرما نے اپنے برادرنسبتی کی فلم کا ایک چھوٹا سا سین شیئر کیا ہے جس میں انھیں سبزی مارکیٹ کی جانب جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اپنی اس پوسٹ میں ایوش شرما نے لکھا کہ ‘انتم کا آغاز ہوچکا ہے، جبکہ ساتھ میں فلم سے متعلق ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوش شرما خود بھی اپنے برادر نسبتی کے ساتھ اس فلم میں اپنے اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں