سلمان خان

سلمان اپنے باڈی گارڈ ‘شیرا’کے بیٹے کو بالی ووڈ میں بحیثیت ہیرو لانچ کریں گے

ممبئی (عکس آن لائن)بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان اپنے باڈی گارڈ شیرا’ کے بیٹے ابیر سنگھ کو بالی وڈ میں بحیثیت ہیرو لانچ کریں گے۔ شیرا تقریبا گزشتہ 26 سالوں سے سلمان خان کے باڈی گارڈ کے طور پر فرائض نبھا رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ انہیں دبنگ اداکار کا اعتماد بھی حاصل ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اب سلمان خان شیرا کے بیٹے ابیر سنگھ کو بالی وڈ میں قدم رکھوائیں گے،

دبنگ خان نے ابیر کو فلموں میں لانچ کرنے کیلئے ہدایت کار ستیش کوشک سے بھی رابطہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فلم کا سکرپٹ مکمل ہوچکا ہے بس اب فلم کی ادکارہ کی تلاش جاری ہے ،فلم کی شوٹنگ جنوری 2023میں شروع ہونے کا امکان ہے،ابیر سلمان خان کو گاڈ فادر اور اپنے والد کے بعد اپنا سب کچھ مانتے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابیر فٹنس کو لے کر کافی سنجیدہ ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ اکثر سوشل میڈیا پر اپنے جم سیشن کی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں