عظمی بخاری

سلطنت شغلیہ خیالی پلا ئواور خواب میں دودھ و شہد کی نہریں بہانے میں مصروف عمل ہے’ مسلم لیگ(ن)

لاہور(عکس آن لائن)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان ایک مرتبہ پھر شہبازشریف کے منصوبوں پر تختیاں لگانے چکوال پہنچے ،عمران خان نے اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے شہبازشریف کی تختی اتار کر اپنی تختی لگائی ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سونامی،تبدیلی،بکسے چوری کا سفر دوسروں کے منصوبوں پر ٹھپے لگانے پر ختم ہورہا ہے ،عوامی خدمت کے دعویداروں نے عوام کو دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے ،عمران خان اپنی اے ٹی ایم اور عثمان بزدار اپنے فرنٹ مینوں کو نوازنے میں مصروف ہیں،ایسے مفاد پرست ٹولے سے عوامی فلاح کی توقع رکھنا نامناسب ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملکی و غیر ملکی قرضوں کا بوجھ عمران حکومت کے قوم کو تحفے ہیں،نیاپاکستان ہائوسنگ سکیم خلا میں بن رہی ہے،حکومت اڑھائی سالوں میں ایک بھی گھر تعمیر نہیں کرسکی ،سلطنت شغلیہ خیالی پلا ئواور خواب میں دودھ و شہد کی نہریں بہانے میں مصروف عمل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں