سلامتی کونسل

سلامتی کونسل ، یمن کا بحران ختم کرنے کے لیے سعودی امن منصوبے کا خیر مقدم

نیویارک(عکس آن لائن)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن ممالک نے یمن کے بحران کے خاتمے کے واسطے سعودی منصوبے کو خوش آئند قرار دیا ہے البتہ روس نے سلامتی کونسل کی جانب سے خیر مقدمی بیان جاری ہونے میں رکاوٹ ڈال دی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یمن کے لیے امریکا کے خصوصی نمائندے ٹموتھی لینڈرکنگ نے بتایا کہ انہوں نے سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کے ساتھ یمن میں تنازع کے حل کی اہمیت پر بات چیت کی۔لینڈرکنگ نے مارب صوبے میں حوثی ملیشیا کے حملوں کا سلسلہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ کئی برس سے سمندر میں موجود آئل ٹینکر صافرکے معائنے کے لیے اقوام متحدہ کے مشن کی رسائی کا عمل آسان بنایا جائے۔ لینڈرکنگ باور کرایا کہ یمن میں اقتصادی بحران کے حل کے واسطے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں