قصور (عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بہاریہ فصلات اور سبزیوں کی باقیات برداشت کے بعد فوری تلف کردیں کیونکہ ان باقیات کی موجودگی میں سفیدمکھی پیداہونے اور کپاس سمیت دیگر فصلات پر حملہ آورہونے کا شدید خدشتہ رہتاہے جس سے مذکورہ فصلات کو سخت نقصان پہنچنے کا احتمال بھی ہوتاہے
لہذا اس ضمن میں کسی غفلت یا کوتاہی کامظاہرہ کرنے سے گریزکیاجائے تاکہ بعدازاں کاشتکاروں کو کسی مشکل یا پریشانی کا سامنانہ کرناپڑے۔ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصوراحمد نویدامجدنےبتایا کہ کپاس کے کاشتکاروں کو بہاریہ فصلات سے سفیدمکھی کے تدارک پرتوجہ مرکوز رکھنی چاہئیے کیونکہ سفید مکھی کپاس کا انتہائی نقصان دہ کیڑاہے جوساراسال متحرک رہتاہے اسلئے کاشتکار حفاظتی اقدامات کے تحت بہاریہ فصلات اور سبزیوں کی باقیات کو برداشت کے بعد فو را تلف کردیں۔
انہوں نے کہا کہ کپاس کے کاشتکاروں کو چاہئیے کہ وہ کپاس کی کاشت کے علاقوں میں بھنڈی توری بینگنجوار کاشت نہ کریں اورکھیتوں و کھالوں کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھیں