سفری خدمات پر اخراجات

سفری خدمات پر اخراجات میں دس ماہ کے دوران 2.60 فیصد کمی ہوئی، ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد (عکس آن لائن) جاری مالی سال کے دوران مختلف ممالک سے سفری خدمات کے حصول پر کئے گئے اخراجات میں 2.60 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا اپریل2019-20ء کے دوران دنیا کے مختلف ممالک سے سفری خدمات کے حصول پر 1129.940 ملین ڈالر خرچ کئے گئے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا اپریل 2018-19ء اس مد میں 1160.050 ملین ڈالر خرچ کئے گئے تھے۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران سفری خدمات کے اخراجات میں 2.60 فیصد یعنی 30.110 ملین ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں