میگھا

سفارش کا زمانہ نہیں ہر میدان میں ٹیلنٹ اور معیاری کام کو ترجیح دی جاتی ہے،میگھا

خالق نگر(عکس آن لائن) اداکارہ وگلوکارہ میگھا نے کہا ہے کہ کا میابی کیلئے محنت اور اپنی منزل کا تعین ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ سفارش کا زمانہ نہیں ہر میدان میںٹیلنٹ اور معیاری کام کو ترجیح دی جاتی ہے۔ میگھا نے کہا کہ اب تک میں نے شوبز انڈسڑی میں جتنا بھی کام کیا ہے میں اس بارے ا پنی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شوبز انڈسڑی میں جو ٹیلنٹ موجود ہے دنیا میں اسکی کسی اور ملک میں مثال نہیں ملتی، شوبز انڈسڑی میں نئے آنیوالوں کو موقعہ دینے کی ضرورت ہے۔

میگھا نے کہا کہ محنت اور منزل کے تعین کے بغیر کامیابی کا امکان کم ہوجاتا ہے لہذا نئے آنے والوں کو اس چیز کو مدنظر رکھنا چاہئے۔ مثبت سوچ رکھنے والے لوگ ہمیشہ عزت پاتے ہیں ، اداکاری کے شعبے میں نئے لوگوں کی آمد سے ایک خوشگوار تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پرموشن نہ ہونے کے برابر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں