کراچی (عکس آن لائن)اداکارہ جویریہ سعود نے اداکار سعود سے اپنی شادی کے بعد محبت ہوجانے کے حوالے سے انکشاف کردیا۔اداکارہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں محبت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر بتایا کہ ان کی اور سعود کی شادی خاندان کی مرضی سے ہوئی تھی اور پہلے ان کے درمیان محبت نہیں تھی لیکن شادی کے بعد ہوگئی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد وہ ہر وقت شوہر کے ساتھ چپکی رہتی تھیں، جس پر انہیں سعود نے متعدد بار کہا کہ انہیں کبھی وہ تنہا بھی چھوڑا کریں لیکن انہوں نے ان کی بات نہیں مانی اور ہر وقت ان کے ساتھ چپکی رہتی تھیں جس پر ان کے درمیان محبت ہوگئی۔جویریہ نے اعتراف کیا کہ شادی کے بعد خودبخود محبت ہوجاتی ہے اور بچوں کے بعد اس میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔