کھجور مارکیٹ

سعودی کھجور مارکیٹ میں دس ہزار اسمارٹ کارٹس کی جدید سہولت میسر

ریاض(عکس آن لائن)سعودی عرب میں عونیزہ کھجوروں کے سیزن میں استعمال ہونے والی سمارٹ کارٹس کھجوروں اور ان کی اقسام اور معیار کے معائنہ میں سہولت فراہم کرتی ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق گاڑیاں وزن میں ہلکی ہوتی ہیں اور بغیر کسی نقصان یا تاخیر کے ایک جگہ سے دوسری جگہ آسانی سے منتقل ہوتی ہیں۔ یہ اسمارٹ کارٹس کھجوروں کی منتقلی کے معاون عوامل میں سے ایک ہے۔یہ خریداروں اور دکانداروں دونوں کے لیے ضروری ہوتی ہیں۔

اس حوالے سے عنیزہ انٹرنیشنل ڈیٹس سیزن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عادل الرشید نے بتایا کہ مقامی حکام جدید ترین طریقوں اور ضروری ٹیکنالوجیز کے ذریعے عنیزہ انٹرنیشنل ڈیٹس مارکیٹ کو منظم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گاڑیوں کا آئیڈیا ایک یورپی ملک سے آیا ہے کیونکہ جگہ تقریبا 10,000 سمارٹ کارٹس کو رکھ سکتی ہے۔

ان کی مدد سے عونیرہ کھجور میلے سے کھجوروں کو دوسرے مقامات پر با آسانی منتقل کیا جا سکتا ہے۔ ان گاڑیوں کو سمارٹ انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ گاڑیاں ایک ٹریک ایک مستحکم رفتار سے سے چلتی ہیں اور 230 کلوگرام وزن اٹھا سکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں