سعودی عرب

سعودی وزیر خارجہ کی امیر قطر سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال

ریاض( عکس آن لائن ) سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبد اللہ نے خلیجی ریاست قطر کے امیرالشیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات، تمام شعبوں میں ان تعاون کو فروغ دینے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔دونوںرہ نمائوں نے علاقائی اور بین الاقوامی واقعات میں ہونے والی پیشرفت اور دیگر دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی۔

سعودی وزیر خارجہ نے اپنے دورہ قطر کے دوران امیر قطر سے دوحا میں ان کے شاہی محل میں ملاقات کی۔سعودی وزیر خارجہ نے مملکت کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی طرف سے امیر قطر کو دورہ سعودی عرب کی دعوت بھی پیش کی۔دوحا میں سعودی وزیر خارجہ کا استقبال کرنے والوں میں قطر میں سعودی سفیر علی بن سعد القحطانی اور قطری وزیر خارجہ کے پرنسپل سیکرٹری عبدالرحمان بن ارکان دائود بھی شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں