آئل ریفائنری

سعودی عرب کی ملک میں آئل ریفائنری اور پٹروکیمیکل کمپلیکس لگانے کا منصوبہ خوش آئند ہے ‘فائونڈر گروپ

لاہور (عکس آن لائن) فائونڈر گروپ کے رکن و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی کوششوں سے سعود ی عرب کی پاکستان میںجدید آئل ریفائنری اور پیٹروکیمیکل کمپلیکس کے قیام کیلئے آمادگی اور سعودی وفد کی آئندہ ماہ کے آخری ہفتہ میں پاکستان کادورہ کو خوش آئند ہے ،نئی ریفائنری کے قیام سے پاکستان 35سے40فیصد پٹرولیم مصنوعات(صاف ایندھن) برآمد کرنے کے قابل ہوگا جبکہ باقی ملکی ضروریات پورا کرنے کیلئے استعمال ہونگی۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔فائونڈر گروپ کے رہنما میاں محمد اشرف نے کہا کہ سعودی عرب کی آئل ریفائنری میں12۔ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے 40فیصد پٹرولیم مصنوعات برآمد ہونگے جس سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا ریفائنری سے ملک پٹرولیم مصنوعات میں خود کفیل ہوگااور ملک کے ذرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے جس سے ملک کو غیر ملکی قرضوںسے نجات ملے گی ۔انہوںنے کہا کہ حکومت کی طرف سے پارکو کے تعاون سے حب میں 6ارب ڈالر لاگت سے ریفائنری کے قیام پر بھی کام جاری ہے ۔جہاں ڈھائی لاکھ بیرل یومیہ تیل صاف ہوسکے گاان منصوبوں کی تکمیل سے ملک تیل کی مصنوعات میں خود کفیل ہوگا قیمتی زرمبادلہ بچے گا اور تیل مصنوعات کی برآمدا ت سے ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں