سعودی عرب

سعودی عرب کی عراق کے اربیل ہوائی اڈے پر ڈرون حملے کی مذمت

ریاض (عکس آن لائن)سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے عراق کے صوبہ کردستان کے دارالحکومت اربیل میں قائم بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہونے والے ایک ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس حملے کو عراق اور علاقائی خود مختاری و سلامتی کو تباہ کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب عراق کے شہر اربیل کے ہوائی اڈے پر ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔

سعودی عرب عراق کی سلامتی کو نقصان پہنچانے اور تخریب کاری پر مبنی واقعات کی مذمت کر چکا ہے۔اربیل ہوائی اڈے پر ہونے والا حملہ خطے کے استحکام اور سلامتی پر حملہ ہے۔ اس طرح کے حملوں کے نتیجے میں فضائی نقل وحمل کو متاثر کرنا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق کی کوششوں کو نقصان پہنچانا ہیبیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردانہ حملوں پر سعودی عرب عراق کے ساتھ ہے۔ ہم دہشت گردی اور انتہا پسندی کی تمام اشکال کی مذمت کرتے ہوئے انہیں مسترد کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں