سعودی عرب

سعودی عرب کا بہت جلد دوبارہ دوحا میں اپنا سفارتخانہ جلد کھولنے کا اعلان

ریاض (عکس آن لائن)سعودی عرب نے قطرکے دارلحکومت دوحا میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں بتایا کہ ضروری امور کی تکمیل کے بعد سعودی عرب کا سفارتخانہ دوحا میں دوبارہ کام شروع کر دے۔یہ سفارتخانہ ساڑھے برس قبل خلیج تعاون کونسل کے فیصلے کے نتیجے میں سفارتی بائیکاٹ کے موقع پر بند کیا گیا تھا۔ العلا میں ہونے والے تنظیم کے حالیہ اجلاس میں قطر کا سیاسی، سفارتی اور اقتصادی بائیکاٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد مختلف شعبوں میں تعلقات کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں