مکۃ المکرمہ (عکس آن لائن) سعودی عرب میں مسجد الحرام میں آن لائن سمر کورس شروع ہو گیا ہے ۔
سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق افتتاحی تقریب کا آغاز حرمین شریفین انتظامیہ کے
سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس کے درس سے ہوا ہے۔
انہوں نے سعودی عرب میں حفاظتی تدابیر کا نمونہ پیش کرتے ہوئے،
وبائی امراض کے انسداد کے لیے اسلام کی ہدایات پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے عالمی وبا کے انسداد اور معاشرے کو اس سے بچانے کے لیے حکومتی کوششوں کا تذ کرہ کیا ہے۔
سعودی قیادت نے وبا کی خطرناکی کا اندازہ کرتے ہوئے بر وقت اقدامات کرکے کئی جانوں کو بچایا ہے۔
انہوں نے اپنے درس کے اختتام میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز
اور ولی عہد کے لیے دعا کی جن کے درست فیصلوں سے سعودی شہریوں کے علاوہ غیر ملکی محفوظ ہوگیے۔
انہوں نے وطن عزیز کی سلامتی اور امن وامان کے لیے بھی دعا کی ہے۔