ریاض (عکس آن لائن) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان عبدالعزیز نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے، شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی صحت اور سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے 21 دن کے لیے ملک بھر میں جزوی کرفیو نافذ کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔
سعودی اخبار کے مطابق شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ کرفیو روزانہ شام7 سے صبح 6 بجے تک اکیس دن جاری رہے گا۔شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے یہ حکم گزشتہ اتوارکو کورونا کے 119 نئے مریض سامنے آنے کیبعد جاری کیا۔سعودی عرب میں کل تعداد بڑھ کر 511 ہوگئی ہے۔