ریاض (عکس آن لائن) سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ کہ مقررہ قوانین کے مطابق سعودی عرب سے بے دخل کیے جانے والے شخص کو صرف حج اور عمرہ کے لیے سعودی عرب آنے کی اجازت ہو گی۔اس کے سوا کسی اور ویزے پر وہ نہیں آسکتا۔
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے انتباہ کیا کہ اگر سعودیہ سے بیدخل کیا گیا کوئی غیر ملکی حج یا عمرہ ویزے پر سعودی عرب پہنچ گیا تو ایسے میں ویزے کی میعاد ختم ہونے سے قبل ہی سعودی عرب سے واپس چلے جانا بہتر ہوگا۔ اگر اس نے ویزے کی میعاد ختم ہونے کے بعد قیام کیا تو ایسی صورت میں اس کے ریکارڈ پر ایک اور منفی پوائنٹ آجائے گا اور یہ اس کے مفاد میں نہیں ہوگا۔