ّتہران(عکس آن لائن)ایرانی صدر حسن روحانی نے مذاکرات اور خطے میں امن کو برقرار رکھنے کیلئے سعودی شہزادہ سلمان بن عبد العزیز اور بحرین کے شہزادہ حماد بن عیسی الخلیفا کوخط بھیجا ہے۔ خط میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی امن و استحکام، امن اور خطے میں امریکا کی مداخلت کو روکنے کے بارے میں لکھا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی کا سعودی شہزادہ سلمان بن عبد العزیز اور بحرین کے شہزادہ حماد بن عیسی الخلیفا کو یہ خط دوہزار سولہ میں تعلقات منقطع ہونے کے بعد یہ پہلا خط ہے۔ ایرانی صدر نے لکھا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ خطے میں دو طرفہ تعلقات کی تشکیل ہوسکتی ہے اور امریکی دباﺅ کو پڑوسی ممالک کے مابین فاصلے کا سبب نہیں بننا چاہیے۔
حسن روحانی نے خلیجی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس میں شامل ہوں لیکن اس بارے میں مزید کو تفصیلات نہیں بتائی گئیں ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے کہا ہے کہ صدر روحانی نے خلیج تعاون کونسل جی سی سی اور عراق کے مختلف ممبروں کو بھی علیحدہ خطوط میں ایران کے سلامتی اور تعاون کے منصوبے کو آگے بڑھانے کی بات کی ہے۔