ریاض (عکس آن لائن) سعودی عرب کے شہر حفر الباطن میں منعقد ہونے والے “بازوں” کی نیلامی میں ایک شاہین 4 لاکھ ریال (1.6 کروڑ روپے سے زیادہ) میں فروخت ہوا۔سعودی اخبار کے مطابق حفراباطن میں ایک ماہ قبل شرو ہونے والی نیلامی میں ایک باز 4 لاکھ ریال کی ریکارڈ قیمت میں نیلام ہوا جو اب تک کی سب سے بڑی ڈیلوں میں سے ہے۔ بازوں کی منڈی کے سربراہ فالح العدوانی کے مطابق 4 لاکھ ریال میں فروخت ہونے والا شاہین اپنی لمبائی، چوڑائی اور وزن کے لحاظ سے نادر نوعیت کا حامل ہے۔ رواں سیزن میں شکار کیا جانے والا یہ دوسرا شاہین ہے۔
سیزن کا پہلا شکار عرعر کا شاہین تھا جو ایک ہفتہ قبل 6.10 لاکھ ریال میں خریدا گیا تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حفر الباطن اپنے جغرافیائی محل وقوع کے پیشِ نظر بازوں کے شوقین افراد کی سب سے بڑی تعداد کی وجہ سے خلیجی ممالک اور مشرق وسطی میں امتیازی مقام رکھتا ہے۔ یہ پرندوں کے گزرنے کے راستوں کے قریب واقع ہے۔