اسلام آ باد (عکس آن لائن ) سعودی سفیر نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کر کے انہیں وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی۔ پیر کو پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ملاقات وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کر کے انہیں وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
سعودی سفیر نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد سلمان کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام شہباز شریف تک پہنچایا جس پر وزیراعظم نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ منصب سنبھالنے کے بعد پہلی ملاقات سعودی سفیر سے کی اور روڈ ٹو مکہ منصوبے کا دائرہ کار بڑھانے پر سعودی حکام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات کو مزید مضبوط اور اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنا ترجیح ہے۔ سفیر نواز بن سعید نے وزیراعظم شہبازشریف کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے سعودی قیادت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب مضبوط اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لیے قابل اعتماد پارٹنر رہے گا۔