سعودی آئل کمپنی آرامکو

سعودی آئل کمپنی آرامکو کا یکم اپریل سے خام تیل کی یومیہ پیداوار بڑھانے کا اعلان

ریاض (عکس آن لائن) سعودی آئل کمپنی آرامکو نے خام تیل کی یومیہ پیداوار بڑھانے کا اعلان کیا ہے اورآئندہ ماہ یکم اپریل سے خام تیل کی یو میہ پیداوار میں ایک لاکھ بیرل اضافہ کے ساتھ مجموعی یومیہ پیداوار ایک کروڑ 23 لاکھ بیرل کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔

بین لاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق منگل کے روز سعودی آرامکو حکام نے بتایا کہ کمپنی صارفین کی سہولت کے لئے یومیہ پیداوار 12.3ملین بیرل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مثبت اور طویل المدت مالی اثرات مرتب ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں