بلنکن

سعودیہ پر امریکی غصہ برقرار، تیل کی پیداوار کم کرنا مملکت کا غلط فیصلہ تھا،بلنکن

واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے زور دے کر کہا ہے کہ یوکرین کے لیے سعودیہ کی 400 ملین ڈالر کی امداد ایک مثبت پیش رفت تھی مگر یہ اوپیک پلس میں تیل کی پیدوار کی کٹوتی کا ازالہ نہیں ہے۔امریکی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ میں روس کے خلاف سعودی عرب کے ووٹ کی بھی تعریف کی ہے البتہ سعودی عرب کے اوپیک فیصلے نے جو بائیڈن انتظامیہ کو غصہ دلایا ہے کیونکہ انتظامیہ وسط مدتی انتخاب سے پہلے امریکی صارفین کے لیے تیل کی قیمتوں میں اضافے پر پریشان ہے۔

اس پس منظر میں صدر جو بائیڈن نے سعودیہ کو الزام دیا تھا کہ اس نے روس کا ساتھ دیا اس کے مضمرات سعودیہ کو برداشت کرنا پڑیں گے۔دوسری جانب سعودی عرب نے واشنگٹن کی اس تنقید کو مسترد کر دیا تھا کہ یہ امریکی موقف حقائق پر مبنی نہیں ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کے مطابق اوپیک پلس کا فیصلہ خالصتا اقتصادی فیصلہ تھا اس کی وجوہ سیاسی نہیں تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں