سر گو دھا (نمائندہ عکس آن لائن ) بیسٹ پا ئلٹ ایوار ڈ کا حصول میرے ضلع اور شہر کے لئے ﷲ کا بہت بڑا انعام ہے،ضلع سر گو دھا شاہینوں کا شہر ہے اورﷲ کے فضل سے میں اس شہر کا شاہین بن گیا ہوں ،
ان خیا لات کا اظہار چو ہدری اسد قیوم نے بیسٹ پا ئلٹ ایوارڈ حا صل کر نے کے بعد گفتگو کر تے ہوئے کیا،انھوں نے کہا کہ اﷲ کے فضل میرے والدین کی دعائیں آفسران و اساتذہ کی محنت اور میرے جذبہ حب الوطنی کی وجہ سے آج مجھے یہ مقام ملاہے ،
ﷲ مجھے اپنے وطن کی خدمت کا موقع دے اس موقع پر چو ہدری محمد زاہد ،لالہ شوکت شاہین ،چو ہدری آصف اقبال،رانا پرویز اختر،چو ہدری حا جی زاہد حسین،حا جی عا شق،چو ہدری الیاس منی،رانا حا جی اقبال ،حا فظ محمد یا سین صدیقی،محمد اسحاق وسیم صدیقی،شیخ سہیل ،راؤ ارشد عزیزودیگر نے اس شاندار کا میابی پر مبارک باداور وطن عزیز کی خدمت کر نے کی دعا دی۔