رائے ونڈ (نمائندہ عکس آن لائن) رائے ونڈ سری پائے کھانے کے شوقین ہو جائیں ہو شیار ،ایران سے لائے گئے باسی اور بدبودار پائے رائے ونڈ گوشت مارکیٹ میں قصاب عابد ولد محمد رمضان فروخت کررہے تھے شہریوں کی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر عدنان رشید نے فوری طور پر محکمہ لائیو سٹاک کے عملے کو بلوایا جنہوں نے پہنچ کر ایران سے سمگل شدہ باسی و بدبودارپائے بڑے تعداد میں قبضہ میں لیکرتلف کردیئے
ذرائع کے مطابق ایران میں ذبع ہونے والے بڑے جانوروں کے پائے مصالحہ لگا کر بلوچستان کے راستے پنجاب لائے جاتے ہیں جو لاہور سمیت پنجاب کے مختلف ہوٹلوں میں فروخت کئے جاتے ہیں یہ باسی سری پائے اور بونگ پائے بنانے میں استعمال ہوتے ہیں جو شہری بڑے شوق سے کھاتے ہیں ، اہلیان علاقہ نے ایرانی پایوں کو کرونا وائرس پھیلانے کی وجہ قرار دیا ہے اس تشویش ناک صورحال سے علاقے میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ۔