گال(عکس آن لائن)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز جو روٹ نے کہا ہے کہ سری لنکن ٹیم کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھی شکست دےکر سیریز کلین سویپ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میزبان ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 7وکٹوں سے شکست دینے کے بعد ان کی ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم نے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے لئے حکمت عملی تیارکر رکھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔30سالہ جوروٹ نے کہا کہ وہ میزبان ٹیم کے خلاف پہلے ٹیسٹ اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور وہ دوسرے میچ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار ڈبل سنچری سکور کرکے مین آف دی میچ کا ایوارڈ پانے والے برطانوی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور آئی لینڈرز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت کے لئے بے تاب ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مشن کلین سویپ کے مقصد کے حصول کے لئے انکی ٹیم کو تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ سری لنکا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ (کل) جمعہ گال میں شروع ہوگا ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- ایچ ایم پی وی انسانی معاشرے میں موجود ایک عام وائرس ہے،چین کی وزارت خارجہ
- ٹرمپ کے کئی ممالک کی سرزمین پر قبضے کے بیانات نے ہنگامہ برپا کر دیا ہے، چینی میڈ یا
- چین افریقہ تعاون فورم کے بیجنگ سربراہ اجلاس نے متعدد اہم نتائج حاصل کیے ہیں، چینی وزیر خا رجہ
- گیارہواں چین-برطانیہ اقتصادی و مالیاتی ڈائیلاگ بیجنگ میں منعقد ہوگا، چینی وزارت خا رجہ
- سری لنکا کے صدر دیسانائکے چین کا سرکاری دورہ کریں گے، چینی وزارت خا رجہ