اسلام آباد (عکس آن لائن) سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کی تیاری کیلئے پاکستان ویمنز ٹیم کی 26 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیاہے، کپتان سمیت 4 سینئر کھلاڑی کیمپ میں شریک نہیں ہوں گی جبکہ جوریہ اور ناہیدہ کو ڈراپ کردیا گیا ہے،پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کی تیاری کیلئے پاکستان ویمنز ٹیم کی 26 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے کیمپ 7 مئی سے کراچی میں شروع ہوگا،کپتان بسمہ معروف، عالیہ ریاض، فاطمہ ثنا اور ڈیانا بیگ کیمپ میں شریک نہیں ہوں گی، چاروں سینئر کھلاڑی دبئی میں ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کھیلنے میں مصروف ہوں گی،
حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی میں 18مئی تک جاری رہنے والے تربیتی کیمپ میں 26 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا، جوریہ خان اور ناہیدہ کو ڈراپ کیا گیا جبکہ ناشرہ سندھو کندھے کی سرجری کے باعث 6 ماہ کرکٹ سے آئوٹ ہوگئی ہیں۔پاکستان اور سری لنکا کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور اتنے ہی ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، پہلا ٹی ٹوئنٹی 24 مئی کو کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز آئی سی سی چیمپئن شپ کا حصہ ہے، یہ پہلا موقع ہوگا کہ جب پاکستان آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے کسی میچ کی میزبانی کرے گا۔