سری لنکا

سری لنکا نے ٹی ٹونٹی میں نمبر ون پاکستان ٹیم کو دوسرے میچ میں چاروں شانے چت کر کے 35رنزسے شکست دیدی

لاہور(عکس آن لائن)سری لنکا نے ٹی ٹونٹی میں نمبر ون پاکستان ٹیم کو دوسرے میچ میں چاروں شانے چت کر کے 35رنزسے شکست دیدی ، مہمان ٹیم نے مسلسل 2میچوں میں کامیابی حاصل کر کے سیریزبھی اپنے نام کر لی ،عمراکمل اوراحمدشہزاد دوسرے میچ میں بھی ناکام رہے ،عمراکمل نے دونوں میچوں میں ایک ،ایک گیندکھیل کربغیرکوئی رن بنائے ایل بی ڈبلیوآؤٹ ہوکر منفرد ریکارڈ قائم کر دیا۔

دوسرے ٹی ٹونٹیمیچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شانکا نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کافیصلہ کیااورمقررہ20اووروں میں6وکٹوں کے نقصان پر182رنزبنائے۔183رنزکے ہدف کے حصول کیلئے بعدمیں بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی پوری ٹیم19ویں اوورز میں147رنزبناکرآؤٹ ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے اننگزکاآغازبابراعظم اورفخرزمان نے کیا۔پہلی وکٹ9رنزپرگری جب فخرزمان 6رنزبناکر کاسن رجیتھاکی گیندپربولڈ ہوگئے۔اسکے فوری بعددوسری وکٹ11رنزپرگری جب بابراعظم 10گیندوں پر3رنزبناکرپرادیپ کی گیندپربولڈ ہوگئے۔تیسری وکٹ51رنزپرگری جب احمدشہزاد16گیندوں پر13رنزبناکرڈی سلواکی گیندپربولڈ ہوگئے۔چوتھی وکٹ بھی 51رنزپرگری جب عمراکمل پہلی ہی گیندپربغیرکوئی رن بنائے ڈی سلواکی گیندپرایل بی ڈبلیوآؤٹ ہو کر پویلین واپس لوٹ گئے۔

ایک رنز کے اضافے کے بعد 52کے مجموعی سکور پر پانچویں کھلاڑی بھی آؤٹ ہوگیا جب کپتان سرفرازاحمد26رنزبناکرڈی سلواکی گیندپر ٹیم کی کشتی منجدھار میں چھوڑ کر پویلین واپس لوٹ گئے۔چھٹی وکٹ127رنزپرگری جب عمادوسیم47رنزبناکر ایسورو یوڈاناکی گیندپرایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔136کے مجموعی سکور پر وہاب ریاض 7سکور بنا کرادیب کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے اور یہ پاکستان کی ساتویں وکٹ تھیں۔آٹھویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شاداب خان تھے جو بغیر کوئی رن بنائے ایسورو یوڈاناکی گیندپرکیچ آؤٹ ہوئے ۔نویں وکٹ146رنزپرگری جب آصف علی29رنزبناکرپرادیپ کی گیندپر کلین بولڈہوگئے۔147رنز کے مجموعی سکور پر دسویں کھلاڑی محمد حسین ادیپ کی گیندپرکیچ آؤٹ ہوگئے۔ سری لنکاکی جانب سے پرادیپ نے4،ڈی سلوانے3، ایسورو یوڈانانے2اور کاسن رجیتھانے ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔اس سے قبل سری لنکانے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20اووروں میں6وکٹوں کے نقصان پر182رنزبنائے۔

سری لنکاکی جانب سے ، آوشکا فرنینڈو اوردھنشکار گونا تھیلاکانے اننگزکاآغازکیاجبکہ پاکستان کی جانب سے پہلااوور عمادوسیم نے کروایا۔سری لنکانے پہلے اورمیں7رنزبنائے سری لنکاکی پہلی وکٹ16رنزپرگری جب دھنشکار گونا تھیلاکا15رنزبناکرعمادوسیم کی گیندپرسرفرازاحمدکے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔اس کے بعدبنوکا راجا پکسے بیٹنگ کے لئے آئے ۔دوسری وکٹ41رنزپرگری جب آوشکا فرنینڈو8رنزبناکرشاداب خان کی ڈائریکٹ تھروپررن آؤٹ ہوئے۔اس کے بعدبیٹنگ کے لئے آنیوالے شیہان جے سوریانے بنوکا راجا پکسے کے ساتھ مل کرتیسری وکٹ کی شراکت میں 94رنزکااضافہ کیا۔

سری لنکاکی تیسری وکٹ 135رنزپرگری جب شیہان جے سوریا34رنزبناکرآصف علی کی ڈائریکٹ تھروپر رن آؤٹ ہوگئے۔چوتھی وکٹ142رنزپرگری جب بنوکا راجا پکسے48گیندوں پر 6چھکوں اور4چوکوں کی مددسے 77رنزبناکرشاداب خان کی گیندپرفخرزمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔پانچویں وکٹ145رنزپرگری جب نود بھنوکابغیرکوئی رن بنائے رن آؤٹ ہوگئے۔

چھٹی وکٹ155رنزپرگری ایسورو یوڈانا8رنزبناکروہاب ریاض کی گیندپربولڈ ہوگئے۔کپتان داسن شناکا27اورڈی سلوا8رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے عمادوسیم نے27،وہاب ریاض نے31اورشاداب خان نے38رنزدے کرایک ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔محمدعامر40اورمحمدحسنین39رنزدے کرکسی بھی کھلاڑی کوآؤٹ کرنے میں ناکام رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں