سرگودھا(عکس آن لائن)سرگودھا یونیورسٹی میں تقریری و آرٹ مقابلہ ساتھ وادی کشمیر کے ماڈلز کی نمائش کا اہتمام کیا گیا جن کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم کا پردہ چاک کرتے ہوئے وادی کشمیر کے حسن اور پْرامن کشمیریوں کے مسائل کو اْجاگر کیا گیا۔اس موقع پرڈاکٹر پروفیسر فرحت علوی نے کہا کہ کشمیر کی محبت ہمارے دلوں سے کبھی ختم نہیں ہو سکتی۔ کشمیر کے شہداء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔ ڈاکٹر آسیہ سیف علوی نے کہا کہ ہم مقبوبہ کشمیر کے لوگوں کو نہیں بھولے۔
ہم نے لاک ڈاؤن میں محض دو سال گزارے ہیں اور مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو عرصہ دراز سے جبری لاک ڈاؤن کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے زریعے مسئلہ کشمیر کو ٹاپ ٹرینڈ بنایا جاسکتا ہے تاکہ عالمی برادری کو اس مسئلہ کی طرف متوجہ کیا جا سکے۔آخر میں مقابلہ میں حصہ لینے والے طلبا و طالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں۔