پولیو مہم

سرگودھا میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی

سرگودھا( رپورٹنگ آن لائن) سرگودھا میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی ہے جس کا ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں افتتاح کر کے آغاز کر دیا گیا جو یکم مارچ تک جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے بتایا گیاہے کہ دوران ضلع بھر کے پانچ سال تک کی عمر کے 7 لاکھ 9 ہزار 266 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کیساتھ چھ ماہ سے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو وٹامن اے کی خوراک دی جا رہی ہے جس کے سو فیصد اہداف کو حاصل کرنے کیلئے محکمہ صحت کے سات ہزار 237 ورکز پر مشتمل 3 ہزار 331 ٹیموں میں 3 ہزار 36 موبائل، 207 فیکسڈ اور 89 ٹرانزٹ سر گرم عمل ہیں جن کو پولیو اور وٹامن اے ویکسین فراہم کر دی گئی اورپولیس پولیو ورکز کو سیکورٹی مہیا کئے ہوئے ہے۔

اس موقع پر حکام نے کہاکہ ضلع بھر میں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے محکمہ صحت کی ٹیمیں کڑی محنت سے کام کر رہی ہیں اور پولیو مہم کے دوران مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور اس مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے آنے والی ٹیموں کے ساتھ اپنے تعاون کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں