سرگودھا(عکس آن لائن)ثانوی تعلیمی بورڈ سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا شیڈول تیار کر لیا گیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام انٹرمیڈیٹ اور میٹرک کے سالانہ امتحانات کے انعقاد کے لئے شیڈول تیار کر لیا گیا جس کے تحت? 10جولائی سے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو12 ویں جماعت کے امتحانات شروع ہو کر نو دن میں لئے جائیں گے ۔
جبکہ 29 جولائی کو میٹرک پارٹ ٹو ?دسویں جماعت کے امتحانات شروع ہو کر 10 دن میں مکمل کیے جائیں گے۔زرائع نے بتایا کہ اگلے مرحلہ میں میٹرک پارٹ ون نویں جماعت اور انٹرمیڈیٹ پارٹ ون گیارہویں جماعت کے امتحانات ہونگے جن میں ?12 اگست سے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون 11 ویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہوگا اور میٹرک پارٹ ون نویں جماعت کے امتحانات 28 اگست سے شروع ہونگے۔جن کے انعقاد کے لئے انتظامات مکمل کر کے امتخانی سنٹرز اور نگران عملہ کے لئے کام شروع کر دیا گیا ہے۔