اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال

سرگودھا:ممبر پنجاب اسمبلی سردار حاجی غلام علی اصغر خان لاہڑی کی اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال سے ملاقات

سرگودھا( نمائندہ عکس آن لائن)ممبر پنجاب اسمبلی سردار حاجی غلام علی اصغر خان لاہڑی کی اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال سے ملاقات ۔ تحصیل بھر میں صفائی کا نظام بہتر بنانے ‘ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی‘ سہولت بازار کو کامیاب کرنے اور تمام ملازمین کی حاضری یقینی بنانے کے سلسلہ میں اقدامات کو حتمی شکل دی گئی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال نے کہا کہ انشاءاللہ بہت جلد تحصیل بھر سے تجاوزات کا خاتمہ ‘ قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور خود ساختہ مہنگائی کا سبب بننے والے تاجروں کے خلاف بھی حکومتی احکامات کے مطابق ایکشن لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں