سرگودھا(نما ئند ہ عکس آن لائن)سول جج ساہی وال کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر ساہی وال کو ہتھکڑی لگانے اور ریونیو عملہ سے ناروا سلوک کرنے پر تحصیل بھرکے ریونیو عملہ نے دفتروں کو تالے لگا کر اسسٹنٹ کمشنر آفس کے سامنے سول جج کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور سول جج کے تبادلے تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کر دیا
تفصیلات کے مطابق سول جج ساہی وال نے ساہی وال جھنگ روڈ پر نئی سبزی منڈی دونوں کے اطراف سے تجاوزات کے خاتمہ کر کے ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے کی عدم عدولی کی صورت میں سول جج نے اسسٹنٹ کمشنر ساہی وال ۔ چیف آفیسر ساہی وال اور ایس ایچ او تھانہ ساہی وال کی وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے تھے جس پر اسسٹنٹ کمشنر ساہی وال راجہ محمد حیدر اپنے ریونیو عملہ کے ہمراہ عدالت پہنچے جہاں پر سول جج اور اسسٹنٹ کمشنر کے درمیان تلخ جملوں کا مکالمہ ہوا جس پر فاضل جج نے اسسٹنٹ کمشنر کو ہتھکڑی لگا دی اور آدھا گھنٹہ بعد مقامی بار ایسوسی ایشن کی مداخلت پر معاملہ رفع دفع ہو گیاکہ گذشتہ روز تحصیل ریونیو عملہ نے سول جج کے خلاف اپنے دفتر سے ایک احتجاجی ریلی اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر نکال کر لاری اڈہ ساہی وال سے ہوتی ہوئی میونسپل کمیٹی کے سامنے اختتام پذیر ہوئی احتجاجی ریلی کے شرکا نے سول جج ساہی وال کے خلاف شدید نعرہ بازی شروع کر دی اور سول جج کے تبادلے تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ۔
ادھر صدر بار ایسو یشن ساہی وال رانا شکیل انجم نے نوٹس کر تے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ساہی وال کی طرف سے عدالتی احکامات کو ہوا میں اڑانے اور وکلاء سے ہتھک آمیز رویہ اختیار کرنے بارے تحصیل بار ایسوسی ایشن ساہی وال نے گذشتہ روز ہڑتال کر اوروکلا عدالتوں میں پیش نہ ہوئے