سرگودھا(عکس آن لائن) سرگادھا یونیورسٹی نے ایم اے/ ایم ایس سی کے پہلے سالانہ امتحانات 2023ء کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔جس کے مطابق طلباء و طالبات کے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 14نومبر اور ڈبل فیس کے ساتھ21 نومبر 2023ئہو گی۔کنٹرولر امتحانات نے بتایا کہ اس امتحان میں ریگولر اور لیٹ کالج امیدواروں طلبائ و طالبات داخلہ فارم آن لائن جمع کروانے کے اہل ہوں گے۔
جو انگلش، اْردو، اسلامیات، تاریخ، سیاسیات، بین الاقوامی تعلقات، معاشیات، عربی، پنجابی اور ریاضی کے لئے اپنے فارم جمع کروا سکتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایسے طلبائ و طالبات جنہوں نے یکم جولائی 2022ئ سے پہلے بی اے/ اے ڈی پی یا اس کے مساوی امتحان پاس کیا وہ دو سال کے وقفہ کے ساتھ ایم اے/ ایم ایس سی کے کمپوزٹ امتحان میں بطور نئے امیدوار شرکت کرسکتے ہیں نیز ایم اے / ایم ایس سی کے امتحان میں نئے امیدوار صرف پارٹ ون کا امتحان دینے کے اہل نہیں ہونگے۔
ایم اے پارٹ ون (کمپارٹمنٹ، مکمل فیل، ڈویڑن امپرواور مارکس امپرو) کی سنگل فیس 4350 روپے جبکہ ڈبل فیس 8700 روپے ہے۔اسی طرح ایم اے پارٹ ٹو (نئے امیدوار،کمپارٹمنٹ، مکمل فیل، ڈویڑن امپرواور مارکس امپرو) کی سنگل فیس 4650روپے اور ڈبل فیس 9300 روپے ہے۔ ایم اے کمپوزٹ (نئے امیدوار، پارٹ ون اور ٹو میں کمپارٹمنٹ، مکمل فیل، ڈویڑن امپرو اور مارکس امپرو)کی سنگل فیس 10000 روپے اور ڈبل فیس 20000 روپے ہے۔ ایم اے کمپوزٹ (پارٹ ون کمپارٹمنٹ صرف) کی سنگل فیس 4350 روپے اور ڈبل فیس 8700 روپے ہے۔ ایم ایس سی پارٹ ون (کمپارٹمنٹ، مکمل فیل، ڈویڑن امپرواور مارکس امپرو)کی سنگل فیس 4650 روپے اورڈبل فیس 9300 روپے ہے۔
ایم ایس سی پارٹ ٹو (نئے امیدوار، کمپارٹمنٹ، مکمل فیل، ڈویڑن امپرواور مارکس امپرو) کی سنگل فیس 4850 اور ڈبل فیس 9700 روپے ہے۔ ایم ایس سی کمپوزٹ نئے امیدوار، کمپارٹمنٹ، مکمل فیل، ڈویڑن امپرواور مارکس امپرو)کی سنگل فیس 11000روپے اور ڈبل فیس 22000 روپے ہے۔ ایم ایس کمپوزٹ (کمپارٹمنٹ پارٹ ون صرف) کی سنگل 4650 روپے اور ڈبل فیس 9300 روپے ہے۔ ایم کام پارٹ ون (لیٹ کالج، ڈویڑن امپرو) کی سنگل فیس 4300 روپے اور ڈبل فیس 8600 روپے ہے اسی طرح ایم کام پارٹ ٹو(لیٹ کالج، ڈویڑن امپرو) کی سنگل فیس 4500 روپے اور ڈبل فیس 9000 روپے ہے۔