چونیاں

سرکل چونیاں تھانہ الہ آباد پولیس کی شاندار کارکردگی ماں اور 4 کمسن بچیاں باحفاظت بازیاب

چونیاں(نمائندہ عکس آن لائن) سرکل چونیاں تھانہ الہ آباد پولیس کی شاندار کارکردگی ماں اور 4 کمسن بچیاں باحفاظت بازیاب، 3 ملزمان گرفتار، ملزمان بچیوں کو فروخت کرنا چاہتے تھے

ایس ایچ او الہ آباد تفصیلات کے مطابق تھانہ الہ آباد پولیس کی کارروائی ایک ماہ قبل اغواءہونے والی 5 لڑکیاں باحفاظت بازیاب اغواءکے مقدمہ میں ملوث تین ملزمان وسیم، فیصل اور جبار گرفتار مزید تفتیش جاری ہے ملزمان نے ایک ماہ قبل الہ آباد سے لیاقت نامی شہری کی بیوی اور چار بیٹیوں کو اغواءکیا تھا اور بچیوں کو فروخت کرنیوالے تھے

ڈی ایس پی چونیاں غلام دستگیر کی خصوصی ہدایات پر تھانہ الہ آباد پولیس نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تین ملزمان کو لاہور سے گرفتار کر کیاملزمان کے چنگل سے خاتون عذراں بی بی اور اسکی 4 معصوم بیٹیوں کو بازیاب کروا کے ورثا کے حوالے کر دیا بیوی اور بیٹیوں کی باحفاظت واپسی پر شہری لیاقت نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ڈی پی او قصور عمران کشور نے اچھی کارکردگی پر پولیس ٹیموں کو شاباش دی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں