سرفراز

سرفراز کو کپتانی سے ہٹانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لا ہو ر (عکس آن لائن)مسلم لیگ نون نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ، جمعرات کے روز قرارداد مسلم لیگ نون کے رکن ملک ظہیر اقبال کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کا ایوان سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز میں پاکستان کے وائٹ واش پر گہرے افسوس اور غصے کا اظہار کرتا ہے ،

قرار داد میں کہا گیا کہ ٹی ٹونٹی کی نمبر ون ٹیم 8 ویں نمبر کی ٹیم سے سیریز ہار گئی اس شکست سے پاکستانی قوم میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے ،قرار داد میں چیئرمین پی سی بی سے مطالبہ کیا کہ وہ سری لنکن ٹیم سے ٹی ٹونٹی میں وائٹ واش شکست کی تحقیقات کرائیں ، اس شکست کے بعد سرفراز احمد قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے مزید اہل نہیں رہے لہذا انہیں کپتانی سے فوری ہٹایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں