سرفراز احمد

سرفراز احمد نے پاکستان نہیں چھوڑا، قریبی ذرائع کی تصدیق

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے پاکستان چھوڑنے کی افواہ سے متعلق تردید کر دی گئی ۔

سابق کپتان کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ سرفراز احمد کی پاکستان چھوڑنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، وہ جلد پاکستان آ رہے ہیں۔قریبی ذرائع کے مطابق سرفراز احمد پی ایس ایل اور ڈومیسٹک کرکٹ بھی کھیلیں گے، سرفراز احمد ان دنوں فیملی کے ساتھ لندن میں ہیں۔

قریبی ذرائع نے بتایا کہ سرفراز احمد کی اہلیہ لندن میں ہی مقیم ہیں اور ان کا بیٹا بھی لندن میں ہی زیر تعلیم ہے۔ قریبی ذرائع کے مطابق سرفراز احمد نے پہلے بھی کم بیک کیا اور وہ پھر پاکستان ٹیم میں کم بیک کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں