خشک میوہ جات

سردی سے بچنے کے لئے گرم کپڑوں کے ساتھ ساتھ خشک میوہ جات اور دیگر گرم اشیاء کا استعمال کریں، ماہرین صحت

اسلام آباد (عکس آن لائن) ماہرین صحت نے کہا ہے کہ سردی سے بچنے کے لئے گرم کپڑوں کے ساتھ ساتھ خشک میوہ جات، اور دیگر گرم اشیاء کااستعمال کرنا ضروری ہے، حالیہ بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافے سے شہریوں مشکلات میں اضافہ اور ہسپتالوں میں رش بڑھ گیاہے بالخصوص سکول جانے والے بچے بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں جو والدین کے لئے پریشانی کا باعث ہے۔ ماہرین صحت نے کہاہے کہ سردی سے بچنے کے لئے گرم کپڑوں کے ساتھ ساتھ خشک میوہ جات ، انڈوں اور دیگر گرم اشیاء کااستعمال کرنا ضروری ہے۔

بزرگوں اور چھوٹے بچوں کو روزانہ سوپ کا استعمال کرایا جائے تا کہ سردی سے بچا جاسکے۔ انھوں نے کہا کہ سرد موسم میں ہیٹر کا زیادہ استعمال بھی نقصان دہ ہے اس لئے کوشش کرنی چاہئے کہ بلا ضرورت بارش میں نہ نکلا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں