کراچی(عکس آن لائن)سردیوں سے پہلے ہی ایل پی جی کی قیمت میں روز بروز اضافہ، مقامی مارکیٹ میں گیس 5روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر60 روپے اور کمرشل سلنڈر 200 روپے مہنگاہوگیا۔تین دنوں میں مقامی مارکیٹ میں گیس 10 روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر120 روپے اور کمرشل سلنڈر 400 روپے مہنگا ہوا۔ایل پی جی امپوٹرز جھوٹے الزامات کی وجہ سے پریشان،گیس درآمد کرنے سے ہاتھ روک دیا۔
اس ضمن میں عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈکی بندش کی وجہ سے رونیو کو سالانہ چار ارب کا نقصان اورعاصم افتخارڈائریکٹر انٹلیجنس اینڈ انویسٹی گیشن، ان لینڈ ریونیو، کراچی کے بے بنیاد الزامات نے مارکیٹ میں خوف وہراس کی فضا قائم کر دی،سرکاری خزانے کو بھی نقصان پہنچایا۔ہم ٹیکس پیڈ کرتے ہیں تو اسمگل کیوں کرینگے۔درجہ حرارت میں کمی آنے کی وجہ سے ایل پی جی کی کھپت میں اضافہ،ایل پی جی شارٹ فال کا خدشہ ہے۔انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کو معاملے کی چھان بین کے لیے خط لکھے۔ اگر بے بنیاد اور جھوٹے الزامات کو نہ روکا گیا توایل پی جی کا شارٹ فال متوقع ہے۔
جس کے نتیجے میں سردیوں میں غریب عوام کا چولہا بھی سرد ہو جائے گا۔پاکستان میں ایل پی جی کی کھپت کو پورا کرنے کے لیے سردیوں میں کم از کم 100,000 میٹرک ٹن درآمدی گیس کی ضرورت ہے۔پاکستان میں سستی گیس مہیا کرنے کے لیے تفتان باڈر سے درآمد کا اہم کردارہے۔ کھپت کو پورا کرنے اور ایل پی جی درآمد کرنے کے لیے ایل پی جی امپورٹرز کا اظہاراطمینان بے حد ضروری ہے۔
اس مسلئے کو حل نہ کیا گیا تو آئندہ دنوں میں ایل پی جی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کریں گی۔ایل پی جی پر لگے ٹیکسز کا مکمل خاتمہ کیا جائے تاکہ غریب عوام کو سستی ایل پی جی گیس فراہم کی جا سکے۔غیرمعیاری سلنڈر فروخت کرنے والے ہمارے ساتھ نہیں۔ 1999 سے اب تک کوئی بڑی ڈسکوری نہیں ہوئی۔سی این جی اسٹیشن لگاکر باپ کا مال سمجھ کر اڑایا گیا، 90 لاکھ کیوبک فٹ گیس ختم ہوگئی، ایک سی این جی اسٹیشن ساٹھ گھروں کی گیس ایک گھنٹے میں کھا جاتا ہے