سردار مہتاب خان

سردار مہتاب خان کا ن لیگ سے باضابطہ راہیں جدا کرنے کا فیصلہ

پشاور( عکس آن لائن) سابق گورنر خیبرپختونخوا اور سینئر سیاستدان سردار مہتاب خان نے مسلم لیگ ن سے باضابطہ راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق سابق گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب نے مسلم لیگ ن سے باضابطہ علیحدگی کے بعد آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سردار مہتاب خان قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 16 سے آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لیں گے جبکہ آزاد گروپ کا باقاعدہ اعلان پریس کانفرنس میں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں