اسلام آباد(عکس آن لائن) ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے جمہوریہ آذربائیجان کے سفیر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی پیشرفت اور ابھرتے ہوئے جغرافیائی و سیاسی منظرنامے سمیت متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دفاعی ہوابازی کے شعبوں سمیت دوطرفہ عسکری تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا جبکہ آذربائیجان کے سفیر کی پاک فضائیہ کی جانب سے منعقد کی جانے والی بین الاقوامی فضائی مشق میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔
سربراہ پاک فضائیہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے مابین روابط، باہمی تجربات، پائیدار مذہبی، ثقافتی اور تاریخی بنیادوں پر استوار ہیں، خضر فرہادوف نے کہا کہ امن و جنگ ہر قسم کے حالات میں پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی تاریخی اور پیشہ ورانہ مہارت قابلِ تحسین ہے۔