سجل علی

سجل علی نے اپنے فیک ٹویٹر اکائونٹ کی مخالفت کردی

کھڈیاں خاص(عکس آن لائن)معروف ماڈل واداکارہ سجل علی نے اپنے فیک ٹویٹر اکائونٹ کی مخالفت کردی،میڈیاکو جاری کیئے جانے والے ایک بیان میں سجل علی کا کہناتھاکہ ٹویٹر پر ان کا ایک ہی اکائونٹ ہے جو سجل علی کے نام سے ہے جبکہ ان کا ایک فیک اکائونٹ سجل علی کے سپیلنگ تبدیل کرکے بنادیاگیاہے جس سے مختلف سیاسی پوسٹیں اپلوڈکی جارہی ہیں جن سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ایک سوال کے جواب میں سجل علی کا کہناتھا

کہ انہوں نے اس فیک اکائونٹ کی تفصیلات اپنے اصل اکائونٹ پر بھی دے دی ہیں تاکہ صارفین اور اوران کے پرستار اس فیک اکائونٹ سے محتاط رہیں اور کسی بھی قسم کی منفی پوسٹ سے باخبر رہیں سجل علی نے مذید کہاکہ وہ اس فیک اکائونٹ کے خلاف سائبرکرائم میں بھی جائیں گی کیونکہ اس فیک اکائونٹ کی وجہ سے ان کی ساکھ کو بھی نقصا ن پہنچ رہاہے انہوںنے صارفین سے ریکوئسٹ بھی کی ہے کہ اس فیک اکائونٹ کو رپورٹ بھی کریں تاکہ ٹویٹر انتظامیہ اس فیک اکائونٹ کو ریمووکردے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں