اسلام آباد(عکس آن لائن) ستمبر 2019ء کے دوران خام روئی کی برآمدات میں 39.2 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس ) کے اعدادوشمار کے مطابق ستمبر 2019ء میں خام روئی کی ملکی برآمدات 2.5 ملین ڈالر تک کم ہوگئیں جبکہ اگست 2019ء کے دوران 4.2 ملین ڈالر مالیت کی خام روئی برآمد کی گئی تھی۔
اس طرح اگست 2019 ء کے مقابلہ میں ستمبر 2019ء کے دوران خام روئی کی ملکی برآمدات میں 1.7 ملین ڈالر یعنی 39 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔