اسلام آباد( عکس آن لائن )ستمبر 2019 کے دوران ہنڈا کمپنی کے موٹر سائیکلوں کی پیداوار میں 3.49 فیصد جبکہ فروخت میں 6.36 فیصد کمی ہوئی ہے۔ پاکستان آٹو موٹیو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (پاما)کی رپورٹ کے مطابق اگست کے دوران ہنڈا کمپنی کے موٹر سائیکلوں کی پیداوار 78 ہزار 333 یونٹس رہی جو ستمبر کے دوران 75ہزار 598 یونٹس تک کم ہوگئی ۔
اس طرح اگست 2019 کے مقابلہ میں ستمبر میں ہنڈا کمپنی کے موٹر سائیکلوں کی پیداوار میں 2 ہزار 735 یونٹس یعنی 3.49 فیصد کمی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق اگست کے دوران ہنڈا کمپنی کے موٹر سائیکلوں کی فروخت 80 ہزار 104یونٹس رہی جوستمبر کے دوران 75ہزار 7یونٹس تک کم ہوگئی۔ اس طرح اگست2019 کے مقابلہ میں ستمبر کے دوران ہنڈا کمپنی کے موٹر سائیکلوں کی فروخت میں 5 ہزار 97 یونٹس یعنی 6.36 فیصد کمی ہوئی ہے۔