لاہور( عکس آن لائن ) سینئر اداکار شبیر جان نے کہا کہ ہمیں سب کچھ حکومت او ر اداروں کے کندھوں پر ڈالنے کی بجائے بطور شہری اپنا کردار بھی ادا کرنا چاہیے ،ہم اپنے گھر کی طرح گلی محلے اور شاہراہوں کو صاف رکھتے تو کراچی کبھی بھی کچرے کے حوالے سے مشہور نہ ہوتا ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شبیر جان نے کہا کہ ہمیں مہذب شہری کے طور پر اپنے گھر کی طرح گلی محلے اور شاہراہوں کو صاف کرنے کی مہم شروع کرنی چاہیے ، اگر ہم اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کریں گے تو کراچی سمیت ملک بھر سے کچرے کا ڈھیرے خود بخود ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اب تو ہم سمندر کو بھی آلودہ کر رہے ہیں جس کے آنے والے سالوں انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چینی صدر کا حالیہ دورہ ،دوستی،اتحاد،تعاون اور وسعت کا سفر ہے، چینی وزیر خا رجہ
- چین اقوام متحدہ کے کردار کی مضبوط حمایت کرتا ہے، چینی مندوب
- ایک چین کا اصول بین الاقوامی تعلقات کا بنیادی اصول ہے، چینی وزارت خا رجہ
- پیرو چین کی ترقی کے کامیاب تجربے سے سیکھے گا ،صدر پیرو
- چینی صدر غیر ملکی دورے مکمل کرنے کے بعد واپس بیجنگ پہنچ گئے