لاہور( عکس آن لائن)نامور اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ سب کو ایک دوسرے کی نجی زندگی کا احترام کرنا چاہیے اوربے جا مداخلت نہیں کرنی چاہیے ، خدا کی ذات سے دعا ہے کہ ہم سب پر اپنا رحم کرے ۔ ایک انٹر ویو میں نیلم منیر نے کہا کہ میری ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے کہ اپنے کام سے کام رکھوں اور یقینا میں بھی لوگوں سے اسی کی توقع رکھتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر انسان کسی کے دکھ درد میں اسے تسلی نہیں دے سکتا تو کم از کم اس کی مشکلات میں اضافے کا سبب بھی نہیں بننا چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ میں سب کے لئے دعا گو ہوں اور خدا کی ذات سے التجا ہے کہ مجھ سمیت سب پر اپنا کرم کرے تاکہ ہمیں دلی طور پر آسودگی میسر آ سکے ۔ نیلم منیر نے کہاکہ میرا خدا کی ذات پر مکمل یقین اور بھروسہ ہے اور وہی ہمیں مشکلوں سے بچاتا ہے ۔