کھلی کچہری

سب ڈویژن آفس فیسکو پیرمحل میں ایس ای سرکل جھنگ خالد نذیر کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد

پیرمحل(نمائندہ عکس آن لائن)سب ڈویژن آفس فیسکو پیرمحل میں ایس ای سرکل جھنگ خالد نذیر کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقادکیاگیا۔مذکورہ کھلی کچہری میں صارفین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر ایس ای سرکل جھنگ خالدنذیر نے صارفین کو درپیش مسائل بارے آگاہی حاصل کرتے ہوئے فوری حل کرنے کا یقین دلایا۔انہوں نے فیسکو رورل اور سٹی ایریا میں تعینات اہلکاروں اور آفیسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دفاتر میں آنے والے تمام صارفین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں اور بجلی چوروں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔اگر کوئی اہلکار کرپشن میں ملوث پایا جائے تو اس کے خلاف سخت سے سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے فوری آفیسران بالا کواطلاع دی جائے۔ بعدازاں خالد نذیر نے اپنے ہاتھوں سے صارفین میں بجلی کے میٹر بھی تقسیم کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں