اسد عمر

سب سے پہلے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے،اسد عمر

اسلام آ باد (عکس آن لائن ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اگلے ہفتے سے کورونا وائرس کی وبا کے سدباب کیلئے ویکسینیشن شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ پاکستان میں 600 ویکسینیشن سینٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں۔ ویکسینیشن کا نظام قائم کر دیا گیا ہے۔ ملک میں سیکڑوں ویکسینیشن مراکز کوویڈ ویکسین لگائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں